بچپن میں 1 روپے کی پتنگ کے پیچھے 2 کلو میٹر تک بھاگتے تھے ...
نہ جانےکتنی چوٹیں لگتی تھیں ...
اور وہ پتنگ بھی ہمیں بہت دوڑاتی تھی ...
آج پتہ چلتا ہے،
دراصل وہ پتنگ نہیں تھی؛
ایک چیلنج تھا...
خوشیوں کو حاصل کرنے کے لئے دوڑنا پڑتا ہے ...
کیونکہ خوشیاں دکانوں پر نہیں ملتیں ...
شاید یہی زندگی ہے ... !!
جب بچپن تھا تو جوانی ایک خواب تھا ...
جب جوان ہوئے تو بچپن ایک خوبصورت یاد بن گیا ... !!
جب گھر میں رہتے تھے، آزادی اچھی لگتی تھی ...
آج آزادی ہے، پھر بھی گھر جانے کی جلدی رہتی ہے ... !!
اسکول میں جن کے ساتھ جھگڑتے تھے، آج ان کو ہی انٹرنیٹ پہ تلاش کرتے ہیں ... !!
خوشی کس میں ہوتی ہے، یہ پتہ اب چلا ہے ...
بچپن کیا تھا، اس کا احساس اب ہوا ...
جب ہم اپنے شرٹ میں ہاتھ چھپاتے تھے اور لوگوں سے کہتے پھرتے تھے دیکھ سکتے ہیں میں نے اپنے ہاتھ جادو سے غائب کر دیے..
جب ہمارے پاس چار رنگوں سے لکھنے والی ایک قلم ہوا کرتی تھی اور ہم سب بٹن ایک ساتھ دبانے کوشش کیا کرتے تھے...
جب ہم دروازے کے پیچھے چھپتے تھے، تاکہ اگر کوئی آئے تو اسے ڈرا سکیں...
جب آنکھ بند کر کے سونے کا ڈرامہ کرتے تھے، تاکہ کوئی ہمیں گود میں اٹھا کے بستر تک پہنچا دے...
سوچا کرتے تھے کی یہ چاند ہماری سائیکل کے پیچھے پیچھے کیوں چل رہا ہے...
فریج آہستہ سے بند کر کے یہ جاننے کی کوشش کرتے تھے کے اس روشنی کب بند ہوتی ہیں...
بچپن میں سوچتے ہم بڑے کیوں نہیں ہو رہے؟ اور اب سوچتے ہم بڑے کیوں ہو گئے
تعلیم یافتہ نوجوان، قلم اُٹھائیں اور لکھیں درج ذیل عنوان پر:
زندگی، تجربات کا دوسرا نام ہے۔ ہر انسان کی زندگی میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں، جن سے کچھ سیکھ لیتے ہیں، کچھ ٹھوکر کھا کر آگے چل پڑتے ہیں، پچھتاتے اُس وقت ہیں، جب کسی مسئلے سے دوچار ہوجاتے ہیں، مگر حل سمجھ نہیں آتا۔ دکھ سکھ، ہنسی خوشی، یہ سب زندگی کے رنگ ہیں، جن سے کھیلا جائے تو بہت کچھ حاصل ہوتا ہے۔ مشاہدے میں آیا ہے کہ، آج کا نوجوان زندگی سے مایوس ہوتا جا رہا ہے۔ ایک تجربے کے بعد دوسرا تجربہ کرتا ہے، جب پے در پے ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو وہ مایوسی کا شکار ہو جاتا ہے۔ لیکن زندگی کے تجربات بہت کچھ سکھاتے ہیں۔ ہم نے آپ کے لیے ایک سلسلہ بعنوان،’’ہنر مند نوجوان‘‘ شروع کیا ہے، اگر آپ تعلیم یافتہ ہنر مند نوجوان ہیں تو اپنے بارے میں لکھ کر ہمیں ارسال کریں، ساتھ ایک عدد پاسپورٹ سائز تصویر اور کام کے حوالے سے تصویر بھیجنا نہ بھولیں۔اس کے علاوہ ایک اور سلسلہ ’’میری زندگی کا تجربہ‘‘کے نام سے بھی شروع کیا ہے، جس میںآپ اپنےتلخ وشیریں تجربات ہمیں بتا سکتے ہیں۔ بہت ممکن ہے کہ آپ کے تجربات یا تجربے سے دیگر نوجوان کچھ سیکھ لیں۔
ہمارا پتا ہے: ’’صفحہ نوجوان‘‘ روزنامہ جنگ، میگزین سیکشن، اخبار منزل،آئی آئی چندریگر روڈ، کراچی۔