• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان نے پھر عالمی ضمیر جھنجوڑنے کی کوشش کی، عبدالحمید لون

حریت رہنما عبدالحمید لون کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے جنرل اسمبلی سے ایک مرتبہ پھر عالمی ضمیر کو جھنجوڑنے کی بھرپور کوشش کی ہے۔

حریت رہنما عبدالحمید لون نے جاری کیئے گئے ایک بیان میں وزیرِ اعظم عمران خان کے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کا خیر مقدم کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ جنرل اسمبلی سے ایک مرتبہ پھر عالمی ضمیر کو جھنجوڑنے کی بھرپور کوشش کی گئی، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو رکوانے کے لیے اقوامِ متحدہ اپنا عملی کردار ادا کرے۔

عبدالحمید لون کا مزید کہنا ہے کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر کے عوام کو آر ایس ایس کے چنگل سے چھڑانے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔


حریت رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھارت کشمیریوں کے قتل عام کی مکمل منصوبہ بندی کر چکا ہے۔

تازہ ترین