• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی پر بات کرنیوالے حکومت بچانے گرانے میں لگ گئے، مصطفیٰ کمال


پاک سر زمین پارٹی (پی ایس پی) کے چیئرمین مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ چند دن پہلے سب کراچی کے مسائل پر بات کر رہے تھے، اب حکومت بچانے اور گرانے میں لگ گئے۔

یہ بات چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال نے کراچی کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ دوبارہ بارش ہو گی تو پھر سب کی کراچی پر توجہ ہو گی، جس روز سے بارش ہوئی ہے اس روز سے میرے گھر میں گیس نہیں۔


چیئرمین پی ایس پی کا یہ بھی کہنا ہے کہ سب کو اپنی کرسی کی فکر لگی ہوئی ہے، عوام کا کسی کو خیال نہیں، عوام نے ایم کیو ایم کو مسترد کر دیا ہے۔

تازہ ترین