• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کو گلگت میں کوئی نہیں جانتا، فواد چوہدری

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں کوئی اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو جانتا بھی نہیں ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر نے کہا کہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں اگر کسی ملک کا فیوچر ہے تو وہ پاکستان ہے، ہم فیڈمک کے ساتھ معاہدہ کرنے جارہے ہیں، فیصل آباد میں 200 ایکڑ پر زون بنانے جارہے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ ہم فوج اور عدالتوں کا کردار سراہ رہے ہیں، ان سے اختلاف نہیں کرتے جبکہ نواز شریف ملکی عدالتوں اور الیکشن کمیشن کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے کارکن اپنے قائد نواز شریف پر مقدمہ کروائیں کیونکہ وہ وہی زبان استعمال کررہے ہیں جو ایم کیو ایم کے ایک رہنما کیا کرتے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے سوا کون ہے جو مارشل لاء میں شامل نہیں رہا؟ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کا جنم ہی مارشل لاء سے ہوا ہے۔

تازہ ترین