• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوری آباد وین حادثہ کیسے رونما ہوا؟ امدادی آپریشن مکمل


کراچی حیدر آباد موٹروے پر نوری آباد کے قریب ہونے والے مسافر وین حادثے کے مقام پر امدادی آپریشن مکمل کرلیا گیا۔

ایدھی فاؤنڈیشن کے رہنما سعد ایدھی کے مطابق مسافر وین آتشزدگی میں اب تک 13 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔

سعد ایدھی کے مطابق حادثے میں 4 سے 5 افراد کو زخمی حالت میں نکالا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آتشزدگی کا شکار بننے والی وین میں موجود 1 سالہ بچی معجزانہ طور پر محفوظ رہی جبکہ ڈرائیور بھی بچ گیا۔


ڈرائیور کے مطابق حادثے سے قبل آگے والی گاڑی کا بونٹ نکل کر میری گاڑی کی ونڈ اسکرین پر لگا، جس کے باعث گاڑی کنٹرول سے باہر ہوگئی اور حادثے کا شکار ہوئی۔

موٹروے پولیس کے مطابق ڈرائیور کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے کراچی کے اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق نوری آباد کے قریب پیش آنے وین آتشزدگی حادثے میں 13 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوئے ہیں۔

حکام کے مطابق کراچی سے 70 کلو میٹر دور یہ حادثہ رونما ہوا ہے، مسافر وین حیدرآباد سے کراچی آرہی تھی جس میں 20 سے 22 مسافر سوار تھے۔

تازہ ترین