• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کے کامیاب وژن کی گواہی اعداد و شمار نے دی، شبلی فراز


وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کہتے ہیں کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے کامیاب وژن کی گواہی اعداد و شمار دے رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے ایک بیان میں وفاقی وزیرِ اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے یہ بات کہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 98 ہزار 864 جبکہ سندھ میں 1 لاکھ 35 ہزار 246 ہے، پنجاب میں کورونا وائرس سے 2 ہزار 229 جبکہ سندھ میں 2 ہزار 477 اموات ہوئی ہیں۔

شبلی فراز کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے 37 ہزار 525 کیسز اور 1 ہزار 258 اموات ہوئیں، اسلام آباد میں 16 ہزار 324 کورونا وائرس کے کیسز اور 181 اموات ہوئیں۔


انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کی وباء کے حوالے سے اپوزیشن کے الزامات اور خدشات کو وقت نے غلط ثابت کیا، کٹھن حالات میں اعلیٰ کارکردگی دکھانا وزیرِ اعظم عمران خان کی حقیقی پہچان ہے۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات شبلی فرار کا یہ بھی کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے لے کر عام آدمی کی صحت، روزگار اور کاروبار کی بحالی تک حکومتی پالیسیوں کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

تازہ ترین