• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ووٹ کو عزت والے ڈرامے کا ڈراپ سین قوم نےابھی دیکھا: شہباز گِل


وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گِل نے کہا ہے کہ ووٹ کو عزت والے ڈرامے کا ڈراپ سین قوم نےابھی دیکھا ہے۔

ایک بیان میں وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گِل نے مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف کے بیان پر اپنے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف ایک طرف انتخابات پر سوال اٹھاتے ہیں، دوسری جانب انتخابی اصلاحات کے اجلاس کا بائیکاٹ کر رہے ہیں۔

شہباز گِل کا کہنا ہے کہ جناب کے ذہن میں پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ٹی ٹی اسکینڈل ہے جس میں انہیں جلد جواب دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک طرف گلگت بلتستان کو حساس قومی مسئلہ قرار دے رہے ہیں، اگلی ہی سانس میں اس مسئلے پر حکومت سے تعاون سے انکار کر رہے ہیں۔

شہباز گِل کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کے تعاون کی ایک ہی شرط، نیب کے کیسز میں این آر او کا حصول ہے۔


انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے شہباز شریف اے پی سی کی قرار داد کی پاسداری کریں گے جیسے زرداری کا پیٹ پھاڑ کر لوٹا مال نکالنے کے اعلان کی کی تھی۔

وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈرامے بازی کو آپ سے بہتر کون جانتا ہے۔

تازہ ترین