پشاور (لیڈی رپورٹر)پھولوں کے شہر پشاور میں بھکاری مافیا ایک بار پھر سرگرم ،گلی کوچوں ،چوراہوں اور سگنلزپر خواتین اوربچوں کی ایک بڑی تعداد بھیک مانگتی نظر آتی ہے تاہم صوبائی حکومت کے دعوں کے باجود شہر میں بیک مانگنے والوں کیخلاف کارروائی نہیں کی جا سکی جبکہ بھکاری مافیا کے باعث مستحق افراد بھی عوامی امداد سے رہ جاتے ہیں تفصیلات کے مطابق بورڈ بازار ،ٹاون ،صدر بازار اور دیگر معروف بازاروں میں مزکورہ مافیا سرگرم ہے ، جن میں خواتین ،بچے اور بوڑھے افراد جگہ جگہ عوام سے بھیک مانگنے میں مصروف رہتے ہیں جبکہ انمیں ایسے افراد بھی موجود ہیںجو بھکاریوں کے بھیس میں چوریاں بھی کرتے ہیں تاہم تا حا ل حکومت نے اس حوالے سے کوئی موثر حکمت عملی ترتیب نہیں دے سکی۔