• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیسن لیورسیج نے موبیلٹی وہیکل ورلڈ سپیڈ ریکارڈ قائم کر دیا

لندن ( پی اے) گردن سے نیچے مفلوج جسم والے شخص جیسن لیورسیج نے موبیلٹی وہیکل ورلڈ سپیڈ ریکارڈ قائم کر دیا اور پانچ میل کے فرق سے نیا ریکارڈ بنایا ۔ انہوں نے یہ ریکارڈ اپنی مرضی کے مطابق بنائی گئی الیکٹرک وہیل چیئر کے ذریعے قائم کیا ۔ جیسن لیورسیج موٹر نیورون کی بیماری میں مبتلا ہیں۔ انہوں نے یارک کے قریب ایلیوٹنگٹن ایئر فیلڈ میں 67 میل فی گھنٹہ ( 108 کلومیٹر فی گھنٹہ ) کی رفتار کے قریب پہنچے۔ ایسٹ یارک شائر کے علاقے رائز سے تعلق رکھنے والے دو بچوں کے باپ جیسن لیورسیج تقریباً تین برسوں سے اس ریکارڈ کو قائم کرنے کی کوشش میں مصروف تھے۔ اسے سے قبل لیکٹوک آل ٹیرن موبیلٹی وہیکل کا ورلڈ سپیڈ ریکارڈ 62 میل فی گھنٹہ تھا ۔ مسٹر لیورسیج ایک بار شہ سرخیوں میں اس وقت آئے تھے جب انہوں نے یارکشائر لہجے میں سینتھیٹک وائس کا ٹرائل کیا تھا ۔ مسٹر لیورسیج کو نیا ورلڈ سپیڈ ریکارڈ قائم کرنے پر ائرفیلڈ پر اتوار کو آفیشل آفیشل گنیز ورلڈ ریکارڈ سرٹیفکیٹ بھی پیش کیا گیا ۔ ایک ماہ قبل انہوں نے اسی مقام پرنیا یوکے ٹائم ٹرائل ریکارڈ قائم کیا تھا ۔ ان کی اہلیہ لز نے کہا کہ میرے خیال میں یہ کہنا درست ہے کہ وہ اس کامیابی پر حیران ہیں اور اسے شاندار محسوس کرتے ہیں۔ ہم اس کوشش میں شامل ہر فرد کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ یہ ایک طویل سفر تھا اور بالآخر ہم نے منزل حاصل کر لی۔ انہوں نے کہا کہ ہر فرد نے حیران کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔
تازہ ترین