• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری خادم حسین فیض پوری کورونا کے سبب وفات پا گئے

بریڈفورڈ(نمائندہ جنگ ) معروف دینی اور سماجی شخصیت سرمایہ ملت چوہدری خادم حسین فیض پوری جو کورونا وباء کا شکار تھے خالق حقیقی سے جا ملے۔ مرحوم کو برطانیہ کے شہر لیڈز کے مقامی قبرستان میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعدسپرد خاک کر دیا گیا۔ چوہدری خادم حسین قائد اہلسنت پیر طریقت خواجہ پیرمحمدعتیق الرحمن فیض پوریؒ کے منظورنظرتھے ہمیشہ دینی ،سماجی اور مذہبی کاموں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیتے رہے ، ان کی خدمات کو قدرکی نگاہ سے دیکھا جاتاہے ،وہ بانی ومہتمم مرکزی جامع مسجد و دارلعلوم حضرت پیرمحمد عتیق الرحمن فیض پوری ع(ایسر چکسواری )بھی تھے جس کا افتتاح انہوں نے یکم محرم کوپیر عتیق الرحمٰن کے دیرینا خادم سید غلام یسین شاہ کے دست مبارک سے کیا اور باقاعدہ جمعہ کی نماز آغاز کیا۔ الحاج چوہدری خادم حسین فیض پوری کے انتقال پر انجمن محبان فیض پور شریف اور روحانی ویلفیئر سوسائٹی کے جملہ اراکین مولوی محمد رفیق نقشبندی ،حافظ محمد شبیر، خلیفہ مجاز حافظ طارق محمود ربانی، حافظ امجد محمود ،لیاقت مغل،محمد آمین برنلے ،حافظ محمد بشیر اور دیگر نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کے درجات بلندی اور ان کے فرزندان چوہدری آفتاب ، چوہدری ناصر ،چوہدری یاسر اور دیگر اہل خانہ سے تعزیت اور اور صبروجمیل کی خصوصی دعا کی ۔
تازہ ترین