سوئی سدرن گیس کمپنی نے وارننگ دی ہے کہ سندھ حکومت نے اگر پورٹ سے 17 کلومیٹر کی پائپ لائن کی اجازت نہیں دی تو ملک میں جاری گیس بحران شدید ہوسکتا ہے
دوسری جانب سوئی سدرن گیس کمپنی نے وفاقی حکومت کی ہدایت پر گیس شارٹ فال کم کرنے کے لیے آرایل این جی کی فراہمی شروع کردی ہے اور ترجمان کا کہنا ہے کہ بحرانی حالات کے باوجود کے الیکٹرک کو گیس بحال رکھی گئی ہے۔
ترجمان ایس ایس جی سی نے بتایا کہ کے الیکڑک کو 190 ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کی جارہی ہے۔ گیس شارٹ فال 150 سے کم ہوکر 100 ایم ایم سی ایف ڈی پر آگیا ہے۔
ایس ایس جی سی کے مطابق سنجھورو، سجاول اور زرگون سالانہ مرمت کیلئے 15 روز کیلے بند تھی۔گیس فیلڈ سے گیس کی ترسیل مکمل طور پربند ہوگئی تھی۔
ترجمان کے مطابق فنی خرابی کی سبب بند ہونے والی 3 گیس فیلڈز بحال ہوچکی ہیں، ان فیلڈز سے اب گیس کی فراہمی بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔