سپریم کورٹ: لڑکی سے زیادتی اور جھوٹے نکاح کا دعویٰ کرنے والے شخص پر 10 لاکھ روپے جرمانہ
سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ پٹیشنر نے قانونی رکاوٹ سے بچنے کے لیے اپنی پہلی بیوی کو طلاق دینے کا من گھڑت دعویٰ کیا، پٹیشنر نے انسانیت سوز فعل کو چھپانے کےلیے جھوٹی کہانی گھڑی جس کا کوئی قانونی ثبوت نہیں۔