پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے سربراہ اختر مینگل سے ملاقات کی ہے۔
پی پی کے اعلامیے کے مطابق دبئی میں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
اعلامیے کے مطابق بلاول بھٹو اور اختر مینگل کی ملاقات میں ملک میں جمہوریت کے استحکام اور آئین کی بالادستی کے لیے سیاسی جماعتوں میں تعاون کا بھی جائزہ لیا گیا۔
یاد رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس میں اختر مینگل نے شرکت نہیں کی تھی۔