اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سپریم کورٹ نے امریکی خاتون سنتھیا ڈی رچی کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سینیٹر رحمٰن ملک کی اپیل مسترد کرتے ہوئے معاملہ جسٹس آف پیس ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد کو دوبارہ سماعت کیلئے بھیجنے کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے کیس نمٹا دیاہے ۔ جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں جسٹس یحیٰ آفریدی اور جسٹس قاضی محمد امین احمد پر مشتمل تین رکنی بنچ نے سماعت کی تو ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نیاز اللہ نیازی، رحمٰن ملک کے وکیل لطیف کھوسہ اور سنتھیا ڈی رچی کے وکیل سیف الملوک پیش ہوئے ،لطیف کھوسہ نے دلائل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے آرڈر کا کوئی جواز نہیں ،یہ اتنی خطرناک مثال ہوگی کل کلاں کوئی بھی خاتون وزیراعظم یا چیف جسٹس سمیت کسی پر بھی الزام دھر دیگی۔