• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک مزید تجربات کا متحمل نہیں ہو سکتا،اے این پی

کوئٹہ(پ ر)عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ ملک مزید تجربات کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ اٹھارویں ترمیم ملک کی یکجہتی کی علامت ہے اسے رول بیک کرنے کی کسی صورت حوصلہ افزا نتائج برآمد نہیں ہوسکتے، اسدخان اچکزئی کو بازیاب کرانا حکومت اور ریاست کی ذمہ داری ہے۔8اکتوبر کے جلسہ کے دوررس اثرات مرتب ہوں گے۔ ان خیالات کا عوامی نیشنل پارٹی کےمرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل حاجی صاحب جان کاکڑ، مرکزی نائب صدر ملک عثمان اچکزئی، مرکزی جوائنٹ سیکرٹری رشید خان ناصر نے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ8 اکتوبر کو عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام قلعہ سیف اللہ میں جلسہ اور اس میں مرکزی قیادت کی شرکت سے صوبے اور ملک کی سیاسی معاشی صورتحال پر دوررس مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔عوامی نیشنل پارٹی کی تاریخ حقیقی جمہوریت کے قیام آزاد خودمختار میڈیا بنیادی انسانی حقوق کی تحفظ سے عبارت ہے اس پر خار راستے میں اکابرین سے لیکر کارکنوں تک نےآمریتوں میں قید و بند ٹارچر سیلوں جلاوطنی کاخندہ پیشانی سے مقابلہ کیا ہے حتی کہ جانوں کے نذرانوں سے بھی دریغ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی پارٹی قیادت کو دیوار سے لگانے اور انہیں عوام کے حقوق سے دستبردار کرانے کے حربے تواترسے جاری ہیں ۔ عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان اسد خان اچکزئی کے اغوا سے پارٹی کارکنوں کے حوصلے پست نہیں ہوں گے ۔
تازہ ترین