• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

CSS کی 188 آسامیوں کیلئے خصوصی امتحان دسمبر میں ہوگا

رواں برس دسمبر میں سینٹرل سپیریئر سروسز (سی ایس ایس) کے خصوصی امتحان کے انتظامات مکمل کرلیے گئے۔

ذرائع اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے 4 مئی کو سی ایس ایس کے خصوصی امتحان کی ہدایت کی تھی، جس کی سمری وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد بھجوادی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس خصوصی امتحان کے لیے مختلف سروس کیڈرز گریڈ 17 کی 188 خالی آسامیوں کے لیے خصوصی امتحان ہوگا۔


گزشتہ 4 سال میں منعقدہ سی ایس ایس میں 188 آسامیاں خالی رہ گئی تھیں، جن کے لیے فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے زیر اہتمام سی ایس ایس کا خصوصی امتحان ہوگا۔

بلوچستان کے شہریوں کے لیے مختص کوٹہ کی 48، سندھ دیہی کی 41 اور شہری کی 19 آسامیاں خالی ہیں۔

خیبرپختونخوا کی 22، سابق فاٹا، گلگت بلتستان کی 16 آسامیوں پر بھرتی ہونی ہے، آزاد کشمیر کوٹہ کی 2 اور پنجاب اقلیتی کوٹہ کی 39 آسامیاں خالی ہیں۔

تازہ ترین