مقبول شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں حلیمہ سلطان کا کردار نبھانے والی تُرک اداکارہ اسرا بیلگیچ نے ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر اپنی تصویر شیئر کی ہے۔
اداکارہ اسرا بیلگیچ نے انسٹاگرام پر اپنی سفید لباس میں تصویر شیئر کرتے ہوئے پیغام میں مداحوں کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔
اداکاری اور خوبصورتی کے لحاظ سے دنیا بھر میں مشہور اسرا بیلگیچ کی انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویرکو لاکھوں لوگوں نے پسند کیا ہے۔
اداکارہ اکثر اپنے ڈراموں سے متعلق بھی مداحوں کو آگاہ کرتی رہتی ہیں۔