• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کے نظریات موسموں کی طرح بدلتے ہیں، شبلی فراز


وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے نظریات موسموں کی طرح بدلتے ہیں۔

ایک بیان میں شبلی فراز نے سابق وزیراعظم کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اقتدار سے باہر ہوں تو وہ انقلابی بن جاتے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ شریف فیملی سے صرف دو سوالات ہیں، ایک، اثاثے کیسے بنائے؟ اور دوسرا، پیسے ملک سے باہر کیسے بھیجے؟


انہوں نے کہا کہ ن لیگی قائد جب اقتدار میں ہوتے ہیں تو ان سے بڑا آمر کوئی نہیں ہوتا، میں ان سے کہتا ہوں کہ اقتدار سے محرومی کا بدلہ پاکستان سے نہ لیں۔

تازہ ترین