• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کی تقاریر پر پابندی کی درخواست خارج


اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی تقاریر  پر پابندی کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی۔

چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے 5 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سیاسی مواد سے متعلقہ معاملات عدالتوں میں لانا عوامی مفاد میں نہیں ہے۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ اس طرح کی درخواستوں کے لیے متبادل فورم موجود ہیں۔

فیصلے کے متن میں کہا گیا کہ درخواست گزار مطمئن نہیں کر سکا کہ اس کے کون سے حقوق متاثر ہورہے ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی کمزور نہیں ہے اور نہ اسے سیاسی بیان بازی سےخطرہ ہے۔


عدالت نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی کا انحصار عدالت کی طرف سے رٹ جاری کرنے پر نہیں ہے۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی سلامتی کو خطرات کےخدشات درخواست گزار کی غلط فہمی کا نتیجہ ہیں،  جبکہ سیاسی نوعیت کی پٹیشنز نظام  انصاف اور عدالتوں کو متنازع بناتی ہیں۔

اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ میں نواز شریف کی تقاریر پر پابندی کی درخواست کی سماعت سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا گیا تھا۔

تازہ ترین