• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ کراچی میں طالبہ کو ہراساں کرنے کا مقدمہ درج


کراچی یونیورسٹی میں لڑکی کو ہراساں کرنے کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

واقعے کا مقدمہ آئی بی اے طالبعلم کی مدعیت میں مبینہ ٹاؤن تھانے میں درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق لڑکی کو کراچی یونیورسٹی کے اندر کامرس ڈپارٹمنٹ کے سامنے ہراساں کیا گیا۔

مقدمے میں راستے میں رکاوٹ، ہراساں کرنا اور نازیبا الفاظ کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

واقعے پر افسوس ہے، سیکیورٹی ایڈوائزر جامعہ کراچی

دوسری جانب جامعہ کراچی کے سیکیورٹی ایڈوائزر  ڈاکٹر معیز کا کہنا ہے کہ اُنہیں جامعہ کراچی کی حدود میں پیش آنے والے  واقعے پر افسوس ہے۔


جامعہ کراچی میں رات گئے طالبات کو ہراساں کرنے کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے جامعہ کراچی کے سیکیورٹی ایڈوائزر ڈاکٹر معیز خان نے کہا کہ واقعے میں ملوث لڑکوں کی کل رات ہی نشاندہی کرلی گئی تھی۔

سیکورٹی ایڈوائزر ڈاکٹر معیز نے کہا کہ متاثرہ افراد کو اُن کی شناخت کرنی ہے، لڑکے کم عمر اور جامعہ کے اسٹاف کے بچے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام کارروائی قانون کے مطابق ہوگی۔

تازہ ترین