میرپور آزاد کشمیر میں خاتون ڈاکٹر کو ہراساں کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
ملزم کے خلاف ہراساں کرنے کا مقدمہ سٹی تھانے میرپور میں متاثرہ خاتون ڈاکٹر کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
خاتون ڈاکٹر کے والد کا ایف آئی آر میں الزام ہے کہ ملزم اس کی بیٹی کو کافی عرصے سے ہراساں کرتا رہا اور اغوا کی کوشش بھی کی۔
ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ خاتون ڈاکٹر کو ہراساں کرنے کے حوالے سے گرفتار ملزم سے تفتیش کی جارہی ہے، جس کے بعد ہی مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔