• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس سے صحتیابی کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کا پہلا خطاب

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے کورونا وائرس سے صحت یابی کے صدارتی مہم کے لیے پہلی بار عوامی خطاب کیا۔

انہوں نے واشنگٹن میں عوامی ریلی سے خطاب میں کہا کہ کورونا وائرس سے صحت یابی کے بعد بہت اچھا محسوس کررہا ہوں۔


امریکی صدر نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ کورونا ویکسین بہت جلد آرہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد کرنے والے تمام ڈاکٹرز، نرسز اور طبی عملے کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ میرا خیال ہے کہ ہمیں ملک کی ہر لا انفورسمنٹ ایجنسی کی حمایت حاصل ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پیر کو فلوریڈا ریلی میں بھی شرکت کریں گے۔

تازہ ترین