• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا عادل کی شہادت، ملزمان کس راستے سے فرار ہوئے؟


گزشتہ شب کراچی میں شہید ہونے والے مولانا عادل خان اور ان کے ڈرائیور مقصود کی ٹارگٹ کلنگ کی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحقیقات شروع کر دیں۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کس راستے سے فرار ہوئے؟ اس بات کی تفصیلات سی سی ٹی وی ویڈیو سے حاصل کی جا رہی ہیں۔

تفتیشی حکام نے بتایا ہے کہ مولانا عادل کی جائے شہادت کی جیو فینسنگ کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ شب کراچی میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے مہتمم جامعہ فاروقیہ مولانا عادل خان اور ان کا ڈرائیور شہید ہوگئے تھے۔


پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واردات موٹر سائیکل پر سوار 3 ملزمان نے انجام دی، مولانا کی گاڑی کا جو تعاقب کرتے ہوئے آ رہے تھے۔

گاڑی جیسے ہی مٹھائی کی دکان پر رکی، 2 ملزمان نے قریب آ کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں مولانا عادل خان اور ان کے ڈرائیور مقصود موقع پر ہی جامِ شہادت نوش کر گئے تھے۔

تازہ ترین