• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحفظ ختم نبوتﷺ کیلئے ہر حد تک جا سکتے ہیں، راشد سومرو

سجاول (نامہ نگار) سجاول میں عظیم الشان ختم نبوتﷺ و عظمت صحابہؓ کانفرنس منعقد کی گئی، لاکھوں کی تعداد میں مختلف اضلاع سے آئے ہوئے کارکنان، اور شہریوں نے شرکت کی ۔ کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے سینیٹر مولانا عطاء الرحمن اور مولانا راشد محمود سومرو نے کہا کہ اگر کوئی ایسا سمجھتا ہےکہ ہم فوج یا ادارے کے خلاف ہیں تو ایسا کچھ بھی نہیں ہے، ہر ادارے کی اپنی حدود ہیں اور ہمارے اداروں کے منہ کو اقتدار کا ذائقہ لگ گیا ہے ۔اس لئے آئے دن پارلیمنٹ پر حملے ہوتے رہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس حکومت میں قادیانیوں کو کھلی چھوٹ اور سہولتیں دی جارہی ہیں ۔اسلامیات کے نصاب سے خاتم النبیینﷺ کے الفاظ ختم کئے گئے ہیں،ہمارا وزیر اعظم حلف لیتے ہوئے خاتم النبیینﷺ کا لفظ نہیں کہتا اور بات مدینے کی ریاست کی جاتی ہے ۔ انہون نے کہا کہ ہم تحفظ ختم نبوتﷺ اور ناموس رسالتﷺ کے لئے ہر حد تک جا سکتے ہیں کوئی روک سکتا ہے تو روک کر دکھائے ۔ انہوں نے کہا کہ سازش کے تحت ملک اور سندھ میں لسانی، مذہبی اور قبائلی فسادات پھیلائے جا رہے ہیں ہم ہر سازش کا مقابلہ کریں گے۔کراچی کے جزائر پر وفاق کا قبضہ کسی صورت قبول نہیں کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ کراچی کے 6 اضلاع کے 600 یونین کونسلز کو ہر ماہ 26 کروڑ روپے بجٹ دیا جاتا تھا۔ مگر اس سے کراچی کے گٹر بھی صاف نہیں کئے جا سکے، یونین کونسلز کے چیئرمین کے گلے پکڑے جائیں۔ 18 اکتوبر کو کراچی میں لاکھوں لوگ جمع ہوکر حکومت کی گرتی ہوئی دیوار کو دھکا دے گرا دیں گے ۔ کانفرنس کو مولانا محمد اسماعیل قاسمی، مولانا غلام۔محمد سومرو، قاری کامران ، اسلم غوری اور دیگر علماء کرام نے بھی خطاب کیا ۔

تازہ ترین