• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاق اپنی نااہلی ہمارے سر تھوپنا بند کردے، ناصر شاہ


وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اپنی نااہلی ہمارے سر تھوپنا بند کردے۔

وفاقی وزراء اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ وفاق کو سستی گندم ملک سے بھیج کر مہنگی گندم درآمد کرنے کی عادت پڑ چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسانوں کے استعمال کی گندم پولٹری فارمز کو دینے والے وفاقی وزراء گندم بحران کا رونا رو رہے ہیں۔


ناصر شاہ نے استفسار کیا کہ وفاقی حکومت بتائے گندم اور چینی اسکینڈل میں ملوث وفاقی وزیر کے خلاف کیا کارروائی کی گئی؟

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزراء کو اس بات تک کا علم نہیں کہ فوڈ سیکیورٹی کا محکمہ سندھ نہیں وفاق کے ماتحت ہے۔

وزیر اطلاعات سندھ نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت اپنی نااہلی ہمارے سر تھوپنا بند کرے، آٹے اور گندم بحران کے ذمے دار وفاقی کابینہ میں بیٹھے ہیں۔

ناصر شاہ نے واضح طور پر کہا کہ وفاقی وزیر خسرو بختیار اور پی ٹی آئی کے اہم رہنما جہانگیر ترین کے خلاف کارروائی ہوجاتی تو آج ملک میں گندم کا بحران نہ ہوتا۔

تازہ ترین