پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ مہنگائی کنٹرول کرنے کا کام ٹائیگر فورس کو دینا ایسا ہی ہے جیسے بلی کے آگے گوشت رکھ دیا گیا۔
خورشید شاہ نے ٹائیگر فورس کو مہنگائی کنٹرول کرنے کی ذمے داری دینے پر وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
اپنے ایک بیان میں خورشید شاہ نے کہا کہ یہ کام ٹائیگرز کو دینا ایسا ہی ہے جیسے بلی کے آگے گوشت رکھ دیں اور کہیں خیال رکھنا۔
انہوں نے کہا کہ دو ڈھائی سال حکومت سے کچھ نہیں ہو پایا۔
خورشید شاہ نے کہا کہ 2020 میں ہی 2035 اور چالیس جتنی مہنگائی ہوگئی ہے۔