• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: پولیس اہلکاروں نے شہری کی موٹر سائیکل غائب کردی


کراچی پولیس کے اہلکاروں نے گلستانِ جوہر میں شہری کی موٹر سائیکل غائب کردی۔

موٹر سائیکل کا مالک فریاد لے کر تھانے پہنچا تو حدود کا اعتراض کر کے دو تھانوں کے درمیان اسے شٹل کاک بنادیا گیا۔

سی سی ٹی وی وڈیو میں کامران چورنگی کے قریب موبائل میں آنے والے پولیس اہلکاروں کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ جوہر تھانے والے شارع فیصل بھیج رہے ہیں اور شارع فیصل والے گلستان جوہر تھانے بھیج رہے ہیں۔

تازہ ترین