• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیٹے مجھے اور دوسری بیوی کو قتل کرنے کی سازشیں کر رہے ہیں، غوث علی شاہ


سابق وزیرِاعلیٰ سندھ سید غوث علی شاہ نے خاندانی اختلافات کے سبب پہلی بیوی اور بیٹوں سے لا تعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میرے بیٹے مجھے اور میری دوسری بیوی کو قتل کر نا چاہتے ہیں  جس  کی سازشیں کر رہے ہیں۔

خیرپور میں غوث علی شاہ نے اپنی پہلی بیوی اور بیٹوں کے خلاف پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میرے بیٹے گھر میں چوری کروانے میں ملوث رہے ہیں۔


غوث علی شاہ نے کہا کہ بیٹے کو پراپرٹی سنبھالنے کے لیے دی جو اس نے بغیر اجازت فروخت کردی، اب یہ لوگ بچ جانے والی پراپرٹی بھی فروخت کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو پراپرٹی پہلی بیوی اور بیٹوں کو دینا تھی دے چکا ہوں، اعلیٰ حکام سے گزارش ہے کہ پہلی بیوی اور بیٹوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

تازہ ترین