پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ اہل گوجرانوالہ نے حکومت کے خلاف ریفرنڈم جیت لیا ہے۔
لاہور سے جاری ایک بیان میں قمر زمان کائرہ نے کہا کہ گوجرانوالہ جلسہ لاکھوں عوام کے اجتماع میں بدل چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام نے فاشسٹ حکومت کی رکاوٹوں کو پاؤں کی ٹھوکر سے روندھ ڈالا ہے، بلاول بھٹو کا قافلہ ہزاروں جیالوں کے ساتھ جلسہ گاہ کی طرف بڑھ رہا ہے۔
قمر زمان کائرہ نے مزید کہا کہ کٹھ پتلیوں کو ایوان اقتدار سے نکالنے کے لیے پنجاب جاگ چکا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ غربت، بےروزگاری اور مہنگائی کے مارے عوام اب ان نااہلوں سے نجات چاہتے ہیں۔
پی پی وسطی پنجاب کے صدر نے یہ بھی کہا کہ آج سے حکمرانوں کے خلاف دما دم مست قلندر کا آغاز ہوچکا۔