• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


محکمۂ موسمیات نے کہا ہے کہ کراچی کے ماہی گیر زیادہ گہرے سمندر میں نہ جائیں، سمندر میں طغیانی ہو سکتی ہے، جبکہ کراچی میں کل ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی بحیرۂ عرب میں مضبوط ہوا کا کم دباؤ موجود ہے، یہ ہوا کا کم دباؤ آج ڈپریشن میں تبدیل ہو سکتا ہے۔

محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ اس ڈپریشن کے باعث تھر پارکر، میر پور خاص، بدین، ٹھٹھہ اور حیدر آباد میں آج اور کل بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا ہے کہ کراچی میں ڈپریشن کے اثرات تیز ہواؤں اور بادلوں کی صورت میں نظر آئیں گے، جبکہ کراچی میں ڈپریشن کے زیرِ اثر کل ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔


محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈپریشن بننے کی صورت میں سمندر میں طغیانی ہو سکتی ہے، اس لیے ماہی گیر زیادہ گہرے سمندر میں نہ جائیں۔

تازہ ترین