• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈرز نے 50 سالوں میں لیبر پارٹی سے شاندار تعاون کیا، جیسنڈا آرڈرن

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے عام انتخابات میں کامیابی کے بعد کہا ہے کہ شہریوں نے 50 سالوں میں لیبر پارٹی سے شاندار تعاون کیا ہے۔

جیسنڈا آرڈرن نے عام انتخابات میں اپنی جماعت ’لیبر پارٹی‘ کی کامیابی پر ردِ عمل میں خوشی کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈرز نے 50 سالوں میں لیبر پارٹی سے شاندار تعاون کیا ہے۔

جیسنڈا آرڈرن نے اپنی جماعت کی کامیابی پر کہا کہ ان کی جماعت لیبر پارٹی آئندہ 3 سالوں کے لیے حکومت بنائے گی۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی لیبر پارٹی نے نیوزی لینڈ کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرلی۔


لیبر پارٹی نے انتخابات میں اکثریت حاصل کرلی ہے، جبکہ 1996 میں مکسڈ میمبر پروپوشنل سسٹم متعارف ہونے کے بعد اب یہ پہلی سنگل پارٹی اکثریت ہے۔

قبل ازیں نیوزی لینڈ کی اپوزیشن جماعتوں نے اپنی شکست تسلیم کرلی تھی۔

نیوزی لینڈ کی اپوزیشن جماعت نیشنل پارٹی کی رہنما جوڈتھ کولنز نے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ لیبر پارٹی نے انتخابات میں غیر معمولی نتائج حاصل کیے ہیں جس پر وزیرِ اعظم جیسنڈا آرڈرن کو ٹیلی فون کر کے انھیں مبارکباد دی۔

خیال رہے کہ کرائسٹ چرچ مساجد حملہ بھی جیسنڈا آرڈرن کے دورِ حکومت میں ہوا تھا، جہاں ایک سفید فام انتہا پسند مسلح شخص نے دو مساجد میں گھس کر 50 سے زائد مسلمانوں کو شہید کردیا تھا۔

جیسنڈا آرڈرن نے اس معاملے کو اپنی دانشمندانہ حکمتِ عملی سے پایہ تکمیل تک پہنچایا اور مجرم کو نیوزی لینڈ کی تاریخ کی سخت ترین سزا دی گئی۔

عالمی سطح پر بھی جیسنڈا آرڈرن کی انصاف کی حصولی کے لیے متحرک ہونے اور اس کے لیے کوششیں کرنے کو بھی سراہا گیا۔

تازہ ترین