عالمگیر وبا کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی جانب سے اختیار کی گئی حکمت عملی کا امریکی ماہر اقتصادیات نے بھی اعتراف کرلیا ہے۔
امریکی ماہر اقتصادیات کا کہنا ہے کہ امریکا کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی طرح کی حکمت عملی اپناتا تو اپنے سو کھرب ڈالر بچاسکتا تھا۔
وفاقی وزیر اسد عمر نے سوشل میڈیا پر عالمی بینک کے سابق چیف اکانومسٹ لاری سمرز کا بیان نقل کیا ہے۔
اسد عمر کے مطابق لاری سمرز نے کہا کہ اگر امریکا کورونا وائرس سے اتنی اچھی طرح نمٹتا جیسے پاکستان اس سے نمٹا ہے تو امریکا دس ٹریلین ڈالر کی رقم بچا سکتا تھا۔
اسد عمر نے لکھا کہ لاری سمرز سابق امریکی صدر اوباما کی معاشی مشاورتی کونسل کے سربراہ بھی رہے۔