وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مزار قائد کی دانستہ بےحرمتی کا منطقی انجام کیپٹن صفدر اعوان کی گرفتاری ہی تھا، ہمارا مطالبہ ہے کہ بیگم صفدرکو بھی بانی پاکستان کے مزارکی بے توقیری پر گرفتار کیا جائے۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیگم صفدرکومزارقائد پرعاجزی سےپاکستان کو لوٹنے پرمعافی مانگنی چاہیے تھی، عوام دیکھ رہی ہے، ہر آنے والے دن کے ساتھ میم لیگ آل شریف اور ن لیگ کے لیے رسوائی لےکر آرہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آل پارٹیز لوٹ مار ایسوسی ایشن کا دوسرا لکی ایرانی سرکس تھا، کل ہی کہہ دیا تھا کہ بلاول، نوازشریف کی تقریر کی اجازت نہیں دیں گے۔
فیاض الحسن چوہان نےکہا کہ مریم صفدر نے اپنے والد کی حکومت میں خوب عیش کیا، اب پیپلز پارٹی اور سندھ پولیس کا فرض بنتا ہے کہ مریم صفدر کو گرفتار کریں، سینہ تان کر اس کا کریڈٹ لیں، یہ اچھا کام ہے۔
فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ مزار قائد پر توڑ پھوڑ ہنگامہ آرائی مزار قائد کی بے توقیری ہے۔
وزیراطلاعات پنجاب نےکہا کہ مسلم لیگ ن اپنے سیاسی اتحادیوں کے لیے بوجھ بنتی چلی جارہی ہے جبکہ میاں نوازشریف نے بھارتی بیانیہ کوآگے بڑھانے کی کوشش کی، ملک کے 22 کروڑ عوام نواز شریف کے بیانیے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج کے جوان ملکی سرحدوں اورعوام کے جان ومال کی حفاظت کے لیے اپنی جانیں قربان کررہے ہیں۔
وزیر اطلاعات پنجاب نے سوالیہ انداز میں کہا کہ سعید غنی کہتے ہیں سندھ پولیس نے گرفتار نہیں کیا تو کیا قندھار پولیس نے گرفتار کیا؟
اُن کا کہنا تھا کہ اگلے ایک ماہ تک اس اتحاد کا شیرازہ بکھرجائے گا، پیپلز پارٹی سمیت کئی دوسری پارٹیاں ان سے الحاق ختم کردیں گی۔