• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حلیم عادل شیخ کیپٹن (ر) صفدر پر مقدمے کے مدعی کی حمایت میں سامنے آگئے


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ وقاص احمد خان پاکستانی شہری ہیں، میرے حلقے کے کوآرڈینیٹر ہیں، جب مزار قائد پر صفدر اعوان نے نعرے لگائے تو وقاص احمد وہاں موجود تھے۔

کیپٹن (ر) صفدر پر مقدمہ درج کرانے والے وقاص کےخلاف ایف آئی آر پر حلیم عادل شیخ نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان شہری  ہونے کے ناتے ان کو منع کیا تو وقاص کو دھمکیاں دی گئیں۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ایک سال تک پولیس کو وقاص نظر نہیں آیا، آج خفیہ طور پر نام ڈال کر پیش کیا گیا۔


رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ایف آئی آر میں دکھایا گیا ہے کہ وقاص احمد خان نے  لوگوں کو اکسایا تھا، میرے خلاف بھی گھوٹکی، عمرکوٹ پتہ نہیں کہاں کہاں ایف آئی آر کاٹی گئی تھیں اور یہ کوئی دہشتگردی کا کیس نہیں، یہ سندھ حکومت کی پولیس گردی کی وجہ سے کیس بنا۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ہم شکرگزار ہیں، مریم صفدر کے جنہوں نے اطلاع دی کہ وقاص پر ایف آئی آر درج ہے، اسی طرح  ڈاکٹر ذوالفقار مرزا پر ایف آئی آر کاٹی گئی تھیں۔

تازہ ترین