• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی سی پی او لاہور کی خاتون سے نامناسب گفتگو، آڈیو سامنے آگئی


کیپٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور عمر شیخ کی خاتون سے نامناسب گفتگو کی آڈیو منظر عام پر آگئی۔

خاتون نے اپنے شوہر پر جھوٹا مقدمہ درج کروائے جانے پر سب انسپکٹر کے خلاف درخواست دی تھی۔

آڈیو ٹیپ میں سی سی پی او نے کہا کہ اب انھیں فون نہ کرنا، اتنا خیال رکھا ہے، تماشا لگا رکھا ہے۔


سی سی پی او کے ان نامناسب الفاظ کو سنتے ہی خاتون نے فون بند کردیا۔

اس معاملے پر ردِعمل میں سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے کہا کہ یہ آڈیو ٹیپ ان کے خلاف نیا افسانہ ہے۔

خاتون کی طرف سے درخواست 30 ستمبر کو دی گئی تھی جس میں انھوں نے موقف اپنایا تھا کہ پولیس نے ایک لاکھ 93 ہزار روپے لے کر شوہر کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کیا تھا۔

تازہ ترین