محکمہ داخلہ پنجاب نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو جیل میں سہولتیں دینے کی منظوری دے دی۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے شہباز شریف کو جیل میں بی کلاس کی سہولتیں دینےکی منظوری دےدی۔
محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق بی کیٹیگری کے تحت شہباز شریف کو الگ کمرہ، بیڈ، ٹیبل لیمپ اور دیگر سہولتیں ملیں گی۔
محکمہ داخلہ نےکہا کہ شہباز شریف کو پاکستان جیل خانہ جات رولز 1978 کے مطابق سہولتیں ملیں گی۔