• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ای سی سی اجلاس، وزارت دفاع کیلئے ساڑھے 16 ارب روپے کی گرانٹس منظور

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اقتصادی رابطہ کمیٹی میں آئندہ سیزن کیلئے گندم کی کم ازکم امدادی قیمت مقرر کرنے سے متعلق کوئی فیصلہ نہ ہوسکا، گندم کی امدادی قیمت کے تعین کا معاملہ پیرتک موخر، کھاد والے پلانٹس کیلئے آر ایل این جی کی فراہمی جاری رکھنے کی بھی منظوری دی گئی۔

ذرائع کے مطابق گندم کی امدادی قیمت کے تعین کیلئے قائم کمیٹی کا اجلاس ای سی سی اجلاس سے قبل ہوا جس میں گندم کی امدادی قیمت سے متعلق مختلف تجاویز آئیں اور کسی تجویز پر اتفاق نہیں ہوا ، گندم کی امدادی قیمت سے متعلق پیر کو ای سی سی اجلاس میں فیصلہ کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں ای سی سی نےکھاد کے دو پلانٹس کو نومبر کے آخر تک آر ایل این جی کی فراہمی کی منظوری دے دی ، ای سی سی میں وزارت دفاع کیلئے 17 ارب روپے کی دو تکنیکی ضمنی گرانٹس کی منظوری دی گئی ، اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت ہوا۔

تازہ ترین