• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 کروڑ 14 لاکھ 94 ہزار 389 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 11 لاکھ 36 ہزار 462 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 94 لاکھ 41 ہزار 84 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 74 ہزار 170 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 کروڑ 9 لاکھ 16 ہزار 843 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 2 لاکھ 27 ہزار 409 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 85 لاکھ 84 ہزار 850 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 27 لاکھ 55 ہزار 319 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 15 ہزار 686 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 56 لاکھ 2 ہزار 122 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں کورونا سے 1 لاکھ 16 ہزار 653 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 77 لاکھ 6 ہزار 946 ہو گئی۔

کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ وائرس 1 لاکھ 55 ہزار 459 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 53 لاکھ 649 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 24 ہزار 952 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 14 لاکھ 47 ہزار 335 ہو چکی ہے۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 34 ہزار 366 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 10 لاکھ 46 ہزار 641 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

ارجنٹینا میں کورونا وائرس 27 ہزار 519 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 10 لاکھ 37 ہزار 325 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

کولمبیا میں کورونا سے اموات کی تعداد 29 ہزار 464 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 9 لاکھ 81 ہزار 700 ہو چکی ہے۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 34 ہزار 48 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 9 لاکھ 57 ہزار 421 رپورٹ ہوئے ہیں۔

پیرو میں کورونا کے باعث 33 ہزار 937 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 8 لاکھ 76 ہزار 885 رپورٹ ہوئے ہیں۔

فہرست میں 10 ویں نمبر پرمیکسیکو آگیا ہے جہاں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 87 ہزار 415 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 8 لاکھ 67 ہزار 559 ہو گئے۔


سعودی عرب اسی فہرست میں 22 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 5 ہزار 235 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 43 ہزار 373 تک جا پہنچی ہے۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 54 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 85 ہزار 729 ہو چکی ہے تاہم اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز اور اس سے اموات میں مسلسل کمی جبکہ اس سے شفایاب ہونے والوں میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ملک کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 23 ویں نمبر پر آ چکا ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 25 ہزار 480 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 6 ہزار 702 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک بھر میں 9 ہزار 642 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 591 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 9 ہزار 136 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین