• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ اقدامات کے باوجود غیر قانونی مہاجرین کی آمد روکنے میں ناکام

  راچڈیل (نمائندہ جنگ)برطانیہ تمام تر اقدامات اور سختیوں کے باوجود غیر قانونی مہاجرین کے برطانیہ میں داخلے کو روکنے میں مکمل طو رپر ناکام ہے، رواں سال مجموعی طو رپر 7ہزار 500سے زائد مہاجرین غیر قانونی طریقے سے برطانیہ میں داخل ہو چکے ہیں، 2019کے مقابلے میں یہ تعداد چار گنا سے بھی زائد ہے گزشتہ روز مزید 100مہاجرین خطرناک سفر طے کر کے برطانیہ میں داخل ہو ئے کشتیوں کے ذریعے سمندری راستوں سے آنیوالے مہاجرین کی رو ک تھام کیلئے حکومت طویل عرصہ سے جدوجہد کر رہی ہے۔ فرانسیسی ہم منصب سے برطانوی سیکرٹری داخلہ پریتی پٹیل بھی اس سلسلہ میں ملاقات کر کے باہمی جدوجہد پر اتفاق کر چکی ہیں مگر حالات جوں کے توں بلکہ بدتر ہوتے جا رہے ہیں، 2019میں غیر قانونی طریقے سے برطانیہ ہونیوالوں کی تعداد 1ہزار 850تھی جو اب 7ہزار 532تک پہنچ گئی ہے، صرف ستمبر میں ہی 1ہزار 954افراد چھوٹی کشتیوں کے ذریعے برطانیہ میں داخل ہوئے،رواںماہ میں403افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔ 
تازہ ترین