سندھ ہائی کورٹ نے خواتین کے تحفظ اور گھریلو تشدد سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران حکم دیا ہے کہ ویمن پولیس اسٹیشن کے لیے جگہ، اسٹاف اور کم سے کم 2 گاڑیاں دی جائیں۔
عدالتِ عالیہ نے حکم دیا کہ ویمن پولیس اسٹیشن کا انتظامی کنٹرول ضلعی پولیس کو دیا جائے، خواتین پولیس کی خالی اسامیوں پر ہنگامی بنیادوں پر بھرتی کی جائے۔
سندھ ہائی کورٹ نے حکم دیا کہ دارالامان کو مکمل فعال بنانے کے لیے اسٹاف بھرتی کیا جائے۔
عدالتِ عالیہ نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ مزید بہتری کے لیے سندھ کمیشن 15 روز بعد جائزہ رپورٹ پیش کرے۔
عدال نے یہ حکم بھی دیا ہے کہ سندھ ڈومیسٹک وائلنس قانون 2013ء پر مکمل عمل درآمد کیا جائے۔
سندھ ہائی کورٹ نے درخواست کی مزید سماعت 17 دسمبر تک ملتوی کر دی۔