• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کو کیپٹن صفدر کیخلاف درج مقدمے کے مدعی کی تلاش


کراچی پولیس کو اپوزیشن جماعت (ن) کے سینئر رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر کے خلاف درج مقدمے کے مدعی کی تلاش ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق کیپٹن (ر) محمد صفدر کے خلاف درج مقدمے کی تفتیش جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق مقدمے کے مدعی وقاص احمد کو بیان دینے کے لیے متعدد بار بلایا گیا ہے لیکن وہ طلب کرنے پر نہیں آیا ہے۔


پولیس ذرائع کے مطابق مدعی وقاص کو کیپٹن (ر) محمد صفدر کے خلاف ایف آئی آر میں لگائے گئے الزام ثابت کرنے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ن لیگی رہنما کے خلاف دھمکی کی دفعات کے لیے پولیس کو مدعی وقاص احمد کا بیان درکار ہے۔

اپنے شوہر کی گرفتاری کے بعد ن لیگی رہنما مریم نواز نے پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا تھا کہ مقدمے کے مدعی وقاص احمد پر انسداد دہشت گردی کی ایف آئی آر درج ہے۔

پولیس پہلے سپر ہائی وے تھانے میں وقاص کے خلاف درج مقدمے سے بے خبر تھی۔

وقاص احمد کے حق میں پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے بھی بیان جاری کیا تھا۔

تازہ ترین