• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی انتخابات: ارلی ووٹنگ میں عوام کی دلچسپی

امریکا میں صدارتی انتخابات کیلئے ارلی ووٹنگ میں عوام کی دلچسپی، اب تک ساڑھے 5 کروڑ سے زائد امریکی قبل ازوقت اپنا حق رائے دہی استعمال کرچکے ہیں۔

نیویارک میں صدارتی انتخابات کیلئے ارلی ووٹنگ کے پہلے دن شہریوں کی بڑی تعداد قطاروں میں اپنی باری کا انتظار کرتی نظر آئی ۔


شہریوں نے لمبی لمبی قطاروں میں کھڑے ہونے کے بعدصدارتی انتخابات کیلئے اپنا ووٹ کاسٹ کیا، یہ ہی صورتحال اوہائیو اور لاس اینجلس میں بھی دیکھی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا میں صدارتی انتخابات میں 1908 ءکے بعد سے اب تک کا سب سے زیادہ ووٹنگ ٹرن آؤٹ آسکتا ہے۔

تازہ ترین