آپ آف لائن ہیں
جمعرات10؍ربیع الثانی 1442ھ26؍نومبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ہم نے کراچی میں کسی سے چندہ نہیں لیا، شاہی سید

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے دعویٰ کیا ہے کہ ہم نے کراچی میں کسی سے چندہ نہیں لیا۔

ضلع غربی کے تحت ورکرز کنونشن سے خطاب میں شاہی سید نے کہا کہ شہر میں کوئی ایک دکان دار یا رکشہ چلانے والا بولے کہ ہم نے کسی سے چندہ لیا ہے؟

انہوں نے کہا کہ کراچی کے کاروباری افراد نے بہت بھتہ دیا، بلدیہ فیکٹری سے بھی بھتہ مانگا گیا۔


اے این پی سندھ کے صدر نے مزید کہا کہ کراچی میں غریب اور مسکین لوگ روز گار کے لیے آئے ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم کہتے ہیں کراچی کو آباد کرو، شہر قائد خوشحال ہوگا تو ملک خوشحال ہوگا۔

شاہی سید نے یہ بھی کہا کہ شہر قائد کے عوام کو اپنی مرضی کے لوگ منتخب کرنے دیں، ہم پر لوگوں کو مسلط نہ کرو اور اپنا وقت ضائع نہیں کرو۔

انہوں نے کہا کہ اے این پی اس شہر کی ایک بڑی اور نمائندہ جماعت ہے، ہم باچا خان کے پیروکار ہیں، جب تک دنیا ہے یہ پارٹی قائم رہے گی۔

قومی خبریں سے مزید