• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اویس نورانی نے بلوچستان سے متعلق اپنے بیان کی وضاحت کردی



پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے رہنما اویس نورانی نے اپنے بیان کی وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے غاصبوں کے لیے طنزیہ اور سوالیہ جملے کو سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔

اویس نورانی نے کہا کہ بلوچستان سے متعلق طنزیہ اور سوالیہ جملے کو میرے مطالبے کے طور پر پھیلایا جارہا ہے۔


رہنما پی ڈی ایم نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا لازمی جزو ہے، کوئی اسے پاکستان سے الگ نہیں کرسکتا۔

تازہ ترین