• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ڈی اے کے تمام شعبے کارکردگی میں مزید بہتری لائیں،چیئر مین

اسلام آباد( نیو زرپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے عا مر علی احمد کہا ہے کہ اسفالٹ پلانٹ سے صرف چند روز کے اندر 2ہزارٹن تعمیری مٹیریل کی تیاری اورپیچ ورک کیلئےفراہمی سی ڈی اے اور شہریوں کیلئے خوش آئند ہے،گزشتہ 15دنوں کے دوران 6300ٹن کوڑا شہر سے ڈمپنگ سائیٹ تک پہنچایا گیا،انہوں نے شعبہ سینی ٹینشن، سٹی سیوریج، روڈ مینٹینینس، ایم پی او،انوائرمنٹ اور اسٹریٹ لائٹس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کام میں مزید تیزی اور بہتری لانے کی ہدایات جاری کیں۔گزشتہ روز چیئر مین سی ڈی اے عامر علی احمد نے مذکورہ شعبہ جات کی کارکردگی جانچنے کیلئے سیکٹر جی سیون، جی ایٹ،ایف نائن پارک،ای سیون ای الیون،ڈی بارہ،ایف سکس،ایف سیون،پارک روڈ،آئی ٹین،آئی نائن سمیت دیگر سیکٹرز کا دورہ کیا۔ڈائریکٹر ایم پی او نے بریفنگ کے دوران چیئرمین سی ڈی اے کوبتایا کہ گزشتہ چند روز کے دوران ہمارااسفالٹ پلانٹ مکمل طور پر کام کررہا ہے جس سے 2ہزارٹن مٹیریل صرف چند دن کے اندر پروڈیوس کرکے سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور پیچ ورک کیلئے مہیا کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت شہر میں ہماری 42 ہیوی مشینری کام کررہی ہے۔ڈائریکٹر سینی ٹیشن وسٹی سیوریج نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ شہرسے 650ٹن کوڑا یومیہ اکٹھا کیا جارہا ہے،کام میں بہتری کیلئے 100بڑے کنٹینر اور500کوڑے والی ٹرالیاں خریدی جارہی ہیں، جبکہ اس وقت 1600سینٹری ورکر بشمول فیلڈ سپروائزرز اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور دفتری اوقات میں بھی مزید 2گھنٹے کا اضافہ کردیا گیاہے۔انہوں نے بتا یا کہ سیوریج کے نظام میں بہتری کیلئے اور ٹوٹی پھوٹی نکاسی کی لائنوں کی مرمت کیلئے تخمینہ لگا کر فائل بھجوادی گئی ہے،سیوریج کے حولے سےروزانہ کی بنیادپر100 سے زائد شکایات موصول ہورہی ہیں جن پر فوری کارروائی کی جاتی ہے۔ڈائریکٹر روڈمینٹینینس نے بتایا کہ گذشتہ 15دنوں کے دوران سیکٹر ایف سکس، ایف سیون،ایف ایٹ،جی سکس،جی سیون،جی ایٹ ،جی نائن، جی ٹین،آئی ایٹ ،آئی نائن، آئی ٹین، ایف الیون،جی الیون تھری،جی فائیو، ڈی بارہ سمیت دیگر سیکٹرز میں سڑکوں کی مرمت اور پیچ ورک کیا گیا ہے۔چیئر مین سی ڈی اے نے تمام شعبہ جات کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے کوئی کمی نہ چھوڑی جائے۔
تازہ ترین