• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ربیع الاول کامہینہ انسانیت کیلئے پہلی بہار کاپیغام ہے،علماء

لاہور(اپنے نامہ نگار سے ) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم نشرواشاعت مولاناعزیز الرحمن ثانی، مبلغ ختم نبوت لاہور مولانا عبدالنعیم، پیررضوان نفیس، مولانا علیم الدین شاکر، مولانا جمیل الرحمن اختر، مولانا خالدمحمود، مولانا محمداشرف گجر نے اجتما ع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ربیع الاول کا مہینہ انسا نیت کے لیے پہلی بہار کا پیغام ہے نبی کریم ؐسے محبت ایمان کا حصہ ہے تمام مسلمان ماہ ربیع الاول تحفظ ختم نبوت کے جذبے ساتھ منائیں ۔ آپ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ہی دنیا و آخرت میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔ نبی کریمؐ نے خواتین کے ساتھ خاص طور پر اچھا برتاؤ کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ نبی کریمؐ کا اسوہ ہمارے لیے بہترین نمونہ ہے۔ آپ کی اس دنیا میں آمد کائنات کی تاریخ میں وہ بابرکت لمحہ ہے جب پوری دنیا کی کایا پلٹ گئی ۔ نبی پاک ؐنے لوگوں کو مخلوق خدا سے محبت کرنے کا درس دی ۔آپ ؐ اندھیروں میں اجالا اور آفتاب نبوت بن کر طلوع ہوئے تو انسانوں کا مقدر جگمگا اٹھا خطباءکو ماہ ربیع الاول میں آپ ؐکی سیرت کے اس پہلو کو نمایاں طور پر بیان کرنا چاہیے ۔
تازہ ترین