• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ کا اسپیکر قومی اسمبلی کی تقریبات کے بائیکاٹ کا فیصلہ


اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کے مشترکہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں ن لیگ نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی تقریبات اور دعوت ناموں کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی کے مشترکہ اجلاس میں فیصلہ سابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے ارکان کو پڑھ کر سنایا۔


فیصلے کے مطابق ن لیگی ارکان صرف قومی اسمبلی اجلاس اور قائمہ کمیٹیوں کے اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ن لیگی پارلیمنٹرین اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے منعقدہ کسی کمیٹی، اجلاس، تقریب یا سیمینار میں شریک نہیں ہوں گے۔

اجلاس میں طے پایا کہ اسپیکر اسد قیصر کو ن لیگ کی طرف سے اجلاس قواعد و ضوابط کے تحت چلانے کے لیے خط لکھا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق فیصلہ کیا گیا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے ایوان قواعد و ضوابط کے تحت نہیں چلایا تو ایوان کو چلنے نہیں دیا جائے گا۔

تازہ ترین