• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ آفس میں کورونا ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کیا جارہا ہے، چیف موٹر وہیکل ایگزامینر

پشاور(نامہ نگار) چیف موٹر ووھیکلز ایگزامینر خیبرپختونخوا سجاد خان نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ آفس پشاور میں ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لئے بڑی تعداد میں آنے والے افراد کے باوجود صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں کورونا ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کے لئے موثر اقدامات اٹھائے گئے ہیں جن میں ماسک کے استعمال کی پابندی کے علاوہ لائسنس کے لئے دی جانےوالی درخواستوںپر کاروائی کے دوران سماجی فاصلہ رکھنے کا بھی بھرپور خیال رکھا جاتا ہے ،پیر کے روز جنگ سے بات چیت کرتے ہوئےچیف موٹر ووھیکل ایگزامینر خیبرپختونخوا سجاد خان نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ آفس پشاور میں نئے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول اور اس کی تجدید کے لئے روزانہ کی بنیاد پر تین سو سے ساڑھے تین سو تک کے درخواست گزارتے آتے ہیں جن کی درخواستوں پر انتہائی شفاف انداز میں حکومی قوانین اور رولز کے مطابق کاروائی مکمل کی جاتی ہے،اور اس سلسلے میں دفتر کے تمام عملے کوخصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ لائسنس کے حصول کے لئے آنےوالے درخواست دہندگان کے ساتھ اچھا برتائو اور بہتر رویہ اختیار کرتے ہوئے ان کی درخواستوں پر کاروائی کی جائے ۔انہوں نے کہا ہمارا نصب العین عوام کی خدمت کرنا اور اسی جذبے کے تحت ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لئے آنے تمام افراد کے ساتھ یکسان سلوک کیا جاتا ہے انہوں نے کہا عوام کے لئے آسانیاں پیداکرنا ہمارا فرض ہے ڈرائیونگ لائسنس کے لئے حصول کے لئے آنے والوں کے لئے میڈکل سے لے کر تمام تمام خدمات ون ونڈو کے زرئیے فراہم کی جارہی ہیں ۔سجاد خان نے کہا کہ لائسنس کا تمام عملہ عوام کے لئے ہمہ وقت حاضر ہے اگردفتر آنے والے کسی بھی درخواست گزار کو کوئی بھی شکایت ہو تو براہ راست میرے پاس آئےان کی ہر قسم کی شکایت کا ازالہ کرکے انہیں مطمعن کیا جائے گا۔
تازہ ترین