• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرح خان کے ڈانس پارٹنر کی کورونا سے موت

بالی ووڈ کی معروف کوریوگرافر اور ہدایت کارہ فرح خان کے ڈانس پارٹنر کی عالمی وباء کورونا وائرس سے موت ہوگئی۔

معروف فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فرح خان نے کچھ تصاویر شیئر کی ہیں جن میں وہ اپنے ڈانس ساتھی ’ہیمو سنہا‘ کے ساتھ کھڑی نظر آرہی ہیں۔


انسٹاگرام پر شیئر کردہ تصاویر کے ساتھ کیپشن میں فرح خان نے لکھا کہ’تم سکون میں رہو میرے ڈانس پارنٹر ، میرے دوست اور میرے رہنمائی کرنے والے ہیمو سنہا... میری آپ کے ساتھ چند خوبصورت یادیں۔ ‘

فرح خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ پوسٹ 20 گھنٹے قبل شیئر کی تھی جسے اب تک ہزاروں کی تعداد میں مداح لائیک کرچکے ہیں جبکہ اُن کی اس پوسٹ پر صارفین کی جانب سےافسوس کا اظہار بھی کیا جارہا ہے۔

ایک خاتون صارف نے فرح خان کی پوسٹ پرحیرت ذدہ انداز میں کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہیمو سر کے ساتھ کیا ہوا؟ میں نے اُن کے ساتھ سنگا پور میں کام کیا تھا۔‘

میڈیا پورٹس کے مطابق ہیمو سنہا کچھ عرصہ قبل عالمی وباء کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے، وہ کئی دنوں سے اسپتال میں داخل تھے جہاں اُن کا علاج جاری تھا لیکن وہ کورونا وائرس کو شکست دینے میں ناکام رہے اور اس دنیا کو چھوڑ گئے۔

واضح رہے کہ فرح خان اور ہیمو سنہا 1980 کی دہائی سے ایک ساتھ تھے۔ 

تازہ ترین