• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دادوچھا ڈیم منصوبہ 6429ملین کاکنٹریکٹ ایف ڈبلیو او کو ایوارڈ

راولپنڈی(راحت منیر ،اپنےرپورٹر سے)باخبر ذرائع کے مطابق6429ملین روپے دادوچھا ڈیم منصوبہ کا کنٹریکٹ ایف ڈبلیو او کو ایوارڈ کردیا گیا جبکہ کلرسیداں اور راولپنڈی میں اراضی کی لینڈ ایکوزیشن ہورہی ہےجس کیلئے قیمتوں کا تعین بھی کردیا گیا ہے۔ڈیم کیلئے تحصیل کہوٹہ میں بھی 177کنال اراضی ایکوائر ہونی ہے۔ذرائع کے مطابق راولپنڈی کے سات مواضعات میں ڈیم کیلئے14ہزار 371کنال19 مرلہ جبکہ تحصیل کلر سیداں میں18سو20کنال15مرلہ اراضی لی جارہی ہے۔موضع دادھڑ نجار میں 509کنال8مرلہ، موضع مغل خاص 14سو45کنال4مرلہ،ملک پور عزیزال38سو12کنال5مرلہ،دادوچھا موضع 32سو 75کنال5مرلہ،منگوٹ موضع 16سو99کنال 16مرلہ،خانپور موضع 8سو22کنال9مرلہ،دلدار مرزا میں28سو9کنال 12مرلہ اراضی ایکوائر ہوگی جس پر لاگت کا تخمینہ ایک ارب41کروڑ45لاکھ28ہزار750روپے ہے۔جبکہ تحصیل کلرسیداں کے سات مواضعات میں18سو20کنال15مرلہ اراضی ایکوائر ہوگی جس میں موضع سیدیوٹ میں101کنال15مرلہ،بھونی704کنال4مرلہ،تھلہ138کنال5مرلہ،تھریکی181کنال12مرلہ،موہڑہ بختاں109کنال9مرلہ،نگیال133کنال17مرلہ،موہڑہ فیض اللہ451کنال13مرلہ اراضی شامل ہےجس پر لاگت کا تخمینہ14کروڑ94لاکھ73ہزار334روپے ہے۔کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن ریٹائرڈ محمد محمود نے بتایا کہ لینڈ ایکوزیشن کیلئے پنجاب حکومت نے ایک ارب پچاس کروڑ روپے جاری کئے ہوئے ہیں۔دادوچھہ ڈیم راولپنڈی شہر سے 25 کلومیٹرکی مسافت پر روات انڈسٹریل اسٹیٹ کے قریب دریائے لنگ پرتعمیر کیا جائے گا اور اس ڈیم کی تعمیر سے راولپنڈی شہر کو 25 ملین گیلن یومیہ پانی کی فراہمی ممکن ہوگی ۔ ڈیم کی ٹوٹل سٹوریج کپیسٹی60 ہزار ، ڈیڈ لیول سٹوریج کپیسٹی 15 ہزارجبکہ لا ئیو سٹوریج کپیسٹی 45 ہزار ایکڑ فٹ ہے ۔ ڈیم میں پانی کی آمد 77 ہزار کیوسک جبکہ اخراج کاتخمینہ42 ہزار کیوسک لگایا گیا ہے ۔منصوبہ تین سال کی مدت میں مکمل کیا جائے گا۔
تازہ ترین